سمندری طوفان ‘ملیسا’ سے تباہی

سمندری طوفان “ملیسا” جمیکا اور کیوبا میں تباہی مچانے کے بعد اب بہاماس کی جانب بڑھنے لگا ہے۔

کیٹگری تھری میں تبدیل ہونے والے اس خطرناک طوفان کے باعث 30 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں—جن میں ہیٹی میں 25، جمیکا میں 4 اور ڈومینیکا میں ایک شخص شامل ہے۔ بہاماس کے جنوبی علاقوں میں حکام نے احتیاطی تدابیر کے تحت لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ کیوبا میں طوفان کے پیشِ نظر 7 لاکھ سے زائد افراد کو انخلا کرایا گیا، جہاں بجلی کی فراہمی معطل اور کئی شاہراہیں بند ہیں۔

جمیکا میں تباہی کی شدت زیادہ رہی، جہاں سینٹ الزبتھ کا علاقہ مکمل طور پر زیرِ آب آگیا۔ تقریباً 5 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں، جب کہ تیز ہواؤں، طوفانی بارشوں اور زمین کھسکنے کے واقعات نے ہزاروں مکانات کو نقصان پہنچایا ہے۔ جمیکا کے وزیراعظم اینڈریو ہولنس نے پورے ملک کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے عالمی امداد کی اپیل کی ہے۔ ادھر امریکا نے بھی فوری اقدام کرتے ہوئے طوفان ملیسا سے متاثرہ خطوں میں امدادی سرگرمیوں کے لیے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دے دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close