نیپال میں ریسکیو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں صرف پائلٹ موجود تھا جو محفوظ رہا۔ یہ واقعہ ایورسٹ بیس کیمپ کے قریب برفباری کے دوران پیش آیا۔
رپورٹس کے مطابق پائلٹ کو معمولی چوٹیں آئیں جبکہ ہیلی کاپٹر دو حصوں میں ٹوٹ گیا۔ پائلٹ کو طبی معائنے کے لیے ہوائی جہاز کے ذریعے لوکلا منتقل کر دیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






