افسوسناک خبر ، طیارہ گر کر تباہ

کینیا میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں 12 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

کینیا سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق طیارہ ساحلی شہر ڈیانی سے روانہ ہوا اور ماسائی مارا نیشنل پارک میں واقع نجی ایئر اسٹرپ کِچوا ٹیمبو جا رہا تھا۔ طیارہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے پانچ بجے حادثے کا شکار ہوا۔

تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہیں۔ حکام کے مطابق طیارے میں 12 افراد سوار تھے جن میں عملہ اور مسافر دونوں شامل تھے۔

یاد رہے کہ اگست میں بھی نیروبی کے قریب ایک طبی تنظیم کا ہلکا طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا جس میں 6 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ گزشتہ روز جنوبی بحیرہ چین میں امریکی بحریہ کا ہیلی کاپٹر اور لڑاکا طیارہ بھی دو مختلف حادثات کا شکار ہوئے تھے تاہم عملے کے تمام 5 ارکان کو بحفاظت بچا لیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close