بھارت کی پاکستان کے خلاف ایک اور کوشش ناکام ہو گئی۔ دفاعی محاذ پر ناکامی کے بعد بھارتی میڈیا نے بے بنیاد الزامات کا سہارا لینا شروع کر دیا۔
بھارتی اخبارات نے سابق سی آئی اے افسر کی ذاتی رائے کو بنیاد بنا کر پاکستان کے خلاف منفی مہم شروع کی، تاہم وزارت اطلاعات و نشریات پاکستان نے ان دعوؤں کو جھوٹ اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ان کا رد کیا۔
بھارتی جریدوں اکنامک ٹائمز، ٹائمز آف انڈیا اور لوکمت ٹائمز نے فرضی بیانات کی بنیاد پر دعویٰ کیا کہ پاکستان روایتی جنگ میں بھارت کا مقابلہ نہیں کر سکے گا۔ بھارتی میڈیا نے یہ بھی کہا کہ ماضی میں پاکستان کے ایٹمی ہتھیار امریکی پینٹاگون کے کنٹرول میں تھے، حالانکہ اس الزام کا کوئی ثبوت یا سرکاری ریکارڈ موجود نہیں۔
پاکستانی وزارت اطلاعات کے ذرائع کے مطابق یہ دعویٰ محض ایک من گھڑت کہانی ہے، جسے بھارتی میڈیا نے اپنے بیانیے کے لیے استعمال کیا۔ ترجمان نے کہا کہ سابق سی آئی اے افسر جان کیریاکو ریٹائرمنٹ کے بعد متنازعہ بیانات دینے کے لیے مشہور ہے، اور پاکستان کی نیشنل کمانڈ اتھارٹی ہمیشہ سے ایٹمی اثاثوں پر مکمل کنٹرول رکھتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں





