آج رات گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کیوں کی جائیں گی؟ جانئے

لندن میں سمر ٹائم کا اختتام آن پہنچا ہے، جس کے بعد آج رات گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کر دی جائیں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب 2 بجتے ہی وقت کو ایک گھنٹہ پیچھے کرکے ایک بجا دیا جائے گا۔ اس تبدیلی کا مقصد دن کی روشنی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا ہے۔ یہ ’’ونٹر ٹائم‘‘ اگلے سال 29 مارچ تک نافذ رہے گا، جس کے بعد گھڑیاں دوبارہ ایک گھنٹہ آگے کر دی جائیں گی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اتوار کی صبح شہریوں کو ایک اضافی گھنٹہ نیند کا موقع ملے گا۔

رپورٹس کے مطابق اسمارٹ فون، کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ میں وقت خودبخود اپڈیٹ ہو جائے گا، تاہم کار یا دیواری گھڑیوں میں وقت کو دستی طور پر درست کرنا ہوگا۔ وقت میں اس تبدیلی کے بعد برطانیہ اور پاکستان کے درمیان فرق چار کے بجائے پانچ گھنٹے ہو جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close