بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ایک دلخراش حادثے میں 20 افراد جان کی بازی ہار گئے جب ایک مسافر بس موٹرسائیکل سے ٹکرانے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آگئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ کرنول کے علاقے میں پیش آیا، جہاں حیدرآباد سے بینگلورو جانے والی بس موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی۔ ٹکر کے بعد بس نے موٹرسائیکل کو کچھ فاصلے تک گھسیٹا، جس سے پیٹرول رسنے اور چنگاریوں کے باعث آگ بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے پوری بس میں پھیل گئی۔ حکام کے مطابق بس میں سوار 41 مسافروں میں سے 20 مسافر اور بائیک سوار جھلس کر ہلاک ہوگئے، جب کہ 21 افراد کو زندہ بچا لیا گیا، تاہم کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق بس ڈرائیور نے فائر ایکسٹنگشر کے ذریعے آگ بجھانے کی کوشش کی، مگر وہ شعلوں پر قابو نہ پاسکا اور آگ نے بس کو مکمل طور پر اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ مقامی حکام نے جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں مکمل کر کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں



