مسجد پر حملہ، بڑی شہادتیں

سوڈان کے مغربی علاقے الفشر میں نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کے حملے میں کم از کم 13 شہری جاں بحق اور 21 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق ابو شوق کیمپ ایمرجنسی روم نامی ایک رضاکار گروپ کا کہنا ہے کہ یہ حملہ اچانک ہوا، جب الفشر میں واقع ابو شوق مسجد پر گولہ باری کی گئی۔ مسجد میں وہ خاندان پناہ لیے ہوئے تھے جو آر ایس ایف کی حالیہ پیش قدمی کے باعث اپنے گھروں سے بے دخل ہو چکے تھے۔

حملے کے بعد رضاکاروں نے ملبے سے 13 لاشیں اور متعدد زخمیوں کو نکالا۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور (OCHA) نے ان حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ایکس پر جاری بیان میں اقوام متحدہ نے الفشر میں مسلسل ہونے والے حملوں کو تشویشناک قرار دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close