پیرس: فرانسیسی وزیراعظم سیبسٹین لیکورنو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
فرانسیسی صدارتی محل کے مطابق صدر ایمانوئل میکرون نے وزیراعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔ لیکورنو کو حال ہی میں کابینہ میں محدود تبدیلیوں کے فیصلے پر شدید تنقید کا سامنا تھا۔ یاد رہے کہ صدر میکرون نے گزشتہ ماہ ہی سیبسٹین لیکورنو کو وزیراعظم نامزد کیا تھا۔ وہ دو سال سے کم عرصے میں فرانس کے پانچویں وزیراعظم ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں