ٹی 20 ایشیا کپ 2025ء میں بھارت کی پاکستان کے خلاف فتح کو ’آپریشن سندور‘ سے جوڑنے پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔
مودی نے فائنل میں کامیابی پر سوشل میڈیا پر لکھا کہ “کھیلوں کے میدان میں آپریشن سندور ہوا اور نتیجہ بھارت کی جیت نکلا”۔ اس بیان پر بھارتی صارفین نے کھیل کو سیاست سے جوڑنے کو “بے حسی” قرار دیا اور پہلگام حملے کے متاثرین کے لیے انصاف پر سوال اٹھایا۔ پاکستانی صارفین نے بھی مودی کو ٹرول کرتے ہوئے کہا کہ “وزیر اعظم کھیل کو جنگ کے برابر سمجھ رہے ہیں”۔
یہ ردعمل اس وقت سامنے آیا جب رواں سال پہلگام حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان فوجی جھڑپیں ہوئیں، جو پاکستان کی جوابی کارروائی اور امریکا کی مداخلت سے ختم ہوئیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں