غزہ میں جنگ بندی اور دو ریاستی حل پر زور

بیجنگ: چینی وزیرِ خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین غزہ میں فوری جنگ بندی اور تنازع کے مستقل خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔

وانگ یی کا کہنا تھا کہ دو برسوں سے جاری غزہ جنگ نے سنگین انسانی بحران کو جنم دیا ہے، جب کہ اسرائیلی کارروائیاں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی اور دو ریاستی حل کے لیے بڑا خطرہ ہیں، جو مشرق وسطیٰ کے امن و استحکام کو متاثر کر رہی ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ عالمی برادری کو تین اہم اقدامات کرنے چاہییں: غزہ میں فوری اور جامع جنگ بندی، فلسطینیوں کو اپنے علاقے پر حکمرانی کا حق، اور دو ریاستی حل کو مضبوطی سے قائم رکھنا۔ چینی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ عالمی برادری فلسطین کی اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت کی حمایت کرے تاکہ پائیدار امن کی راہ ہموار ہو سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close