مصر نے اسرائیل سے ممکنہ خطرات کے پیش نظر صحرائے سینائی میں فوج تعینات کر دی ہے۔ مصری وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے باعث ملکی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں، اور فوج کی تعیناتی کا فیصلہ انہی خطرات سے نمٹنے کے لیے کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، مصر نے سینائی میں واقع فضائی اڈوں کے رن ویز کو جدید خطوط پر استوار کیا ہے جبکہ زیرِ زمین تنصیبات بھی تعمیر کی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل ممکن بنایا جا سکے۔
واضح رہے کہ 1979 میں مصر اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے امن معاہدے کے تحت صحرائے سینائی میں صرف ہلکے ہتھیار رکھنے کی اجازت ہے۔ تاہم حالیہ کشیدگی کے باعث مصر نے سیکیورٹی اقدامات میں غیر معمولی اضافہ کر دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں