شہزادی کیٹ نے ٹرمپ کے استقبال پر شاہی پروٹوکول توڑ دیا

ونڈسر کیسل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے استقبال کے دوران شہزادی کیٹ مڈلٹن نے شاہی پروٹوکول کی خلاف ورزی کی۔

جب ٹرمپ جوڑا پہنچا تو شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ نے ان کا استقبال کیا اور شاہ چارلس اور ملکہ کیملا سے ملانے لے گئے۔ تاہم اس موقع پر شہزادی کیٹ نے روایت کے مطابق بادشاہ اور ملکہ کو جھک کر سلام نہیں کیا، جو شاہی آداب کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایسا اس لیے ہوا کیونکہ کیٹ اور ولیم پہلے سے ہی شاہ چارلس اور ملکہ کیملا کے ساتھ موجود تھے، جبکہ عام طور پر وہ مہمانوں کے ساتھ آتے وقت پروٹوکول پر عمل کرتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close