نئی دہلی میں بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے۔
امریکی وفد کی قیادت برینڈن لنچ اور بھارتی وفد کی قیادت راجیش اگروال نے کی۔ دونوں فریق مزید ملاقاتوں پر متفق ہوئے۔ بھارتی وزیر تجارت سنیل برتھوال کے مطابق امریکا زرعی مصنوعات، دودھ اور گندم پر ٹیکسز کم کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے، جبکہ روس سے تیل کی خریداری پر بھی امریکا کا دباؤ برقرار ہے۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے روسی تیل پر بھارت پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر رکھا ہے اور اس سے قبل امریکی تجارتی ٹیم نے بھارت کا دورہ بھی منسوخ کر دیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں