انڈونیشیا میں ایک افسوسناک ہیلی کاپٹر حادثے میں سوار تمام چار افراد جاں بحق ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق ہیلی کاپٹردورانِ پرواز اچانک لاپتہ ہوگیا تھا جس کے بعد ریسکیو ٹیموں نے کئی گھنٹوں تک تلاش کا عمل جاری رکھا،حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر کا ملبہ ایک پہاڑی ڈھلوان پرپایا گیا جو سطح سمندر سے 10 ہزار فٹ سے زیادہ بلندی پر واقع ہے۔
شدید موسمی حالات اور دشوار گزار راستوں کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات پیش آئیں، تاہم اہلکاروں نے جائے حادثہ تک پہنچ کر لاشیں نکال لیں،ابتدائی رپورٹوں کے مطابق حادثے کی وجہ اب تک سامنے نہیں آسکی، تاہم فضائی حکام نے تکنیکی خرابی اورخراب موسم دونوں پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ انڈونیشین ایوی ایشن اتھارٹی نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے،مقامی میڈیا کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں پائلٹ اور تین دیگر عملے کے ارکان شامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں