سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے خطے میں بڑھتے ہوئے اسرائیلی حملوں کو سخت ترین الفاظ میں مسترد کرتے ہوئے ان کی شدید مذمت کی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شوریٰ کونسل کے سالانہ اجلاس سے خطاب میں شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے قطر سمیت خطے کے مختلف ممالک پر حملے ناقابلِ قبول ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ سعودی عرب قطر کے ساتھ کھڑا ہے اور اس کی جانب سے اٹھائے جانے والے ہر اقدام کی مکمل حمایت کرے گا۔ سعودی ولی عہد نے مزید کہا کہ “غزہ فلسطینی سرزمین ہے، اس پر صرف فلسطینی عوام کا حق ہے، جسے کوئی طاقت نہیں چھین سکتی۔” اس موقع پر انہوں نے امیر قطر سے ملاقات کے لیے آج دوحہ روانہ ہونے کا بھی اعلان کیا۔
دوسری جانب، اسرائیل کا جنگی جنون عروج پر پہنچ گیا ہے۔ صرف 72 گھنٹوں میں اسرائیل نے قطر، غزہ، یمن، شام، لبنان اور تیونس پر حملے کیے۔ غزہ میں رات بھر کی بمباری کے دوران 70 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ اسی دوران لندن میں برطانوی وزیراعظم سے ملاقات کے دوران اسرائیلی صدر نے قطر پر حملے کا دفاع کیا، تاہم اس ملاقات کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی ہوئے، جن میں مظاہرین نے اسرائیلی صدر کو نسل کشی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں