عام تعطیل کا اعلان

سعودی عرب نے ملک بھر میں تیئس ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے، جو کہ قومی دن کی مناسبت سے دی گئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اس سال سعودی عرب اپنا پچانوے واں قومی دن بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائے گا۔ اس دن کی مناسبت سے نہ صرف سعودی شہریوں بلکہ مملکت میں مقیم غیر ملکی باشندوں کے لیے بھی عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ وہ بھی ان تقریبات میں شریک ہو سکیں۔ جدہ، ریاض، دمام اور دیگر بڑے شہروں میں خصوصی تقریبات، پریڈز اور عوامی اجتماعات کا اہتمام کیا جائے گا، جبکہ اہم عمارتوں، شاہراہوں اور عوامی مقامات کو سبز رنگ کی روشنیوں سے سجایا جائے گا، جو سعودی پرچم کے رنگ کی علامت ہے۔ سعودی عرب میں ہر سال تیئس ستمبر کو قومی دن منایا جاتا ہے، جو کہ سن انیس سو بتیس میں مملکت کے قیام کی یاد میں منایا جاتا ہے، جب مملکت سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز بن عبدالرحمٰن آل سعود نے مختلف علاقوں کو متحد کر کے ایک ریاست کی بنیاد رکھی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close