بیجنگ میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی ملاقات کے بعد ایک دلچسپ منظر دیکھنے میں آیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملاقات ختم ہونے کے فوراً بعد کم جونگ ان کا عملہ ان کی کرسی اور ارد گرد کی تمام چیزوں کی صفائی میں مصروف ہو گیا۔
روسی صحافی الیگزینڈر یوناشیف نے اپنے یوٹیوب چینل یوناشیو لائیو پر بتایا کہ کم جونگ ان کے معاونین نے ملاقات کے دوران ان کے استعمال میں آنے والی ہر چیز سے ڈی این اے کے تمام نشانات بڑی احتیاط سے مٹا دیے۔ یہاں تک کہ جس گلاس میں کم جونگ ان نے پانی پیا، وہ بھی عملہ اپنے ساتھ لے گیا۔
یوناشیف کے مطابق، اس غیر معمولی صفائی کے باوجود ملاقات کا ماحول مثبت رہا اور دونوں رہنما نہایت خوشگوار موڈ میں ایک ساتھ چائے پیتے نظر آئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں