ایپل نے متحدہ عرب امارات میں ملازمتوں کے نئے مواقع کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی اپنے ریٹیل اسٹورز میں بھرتیوں کے ایک نئے مرحلے کا آغاز کر رہی ہے، جس میں کسٹمر سروس، ٹیکنیکل سپورٹ، اور بزنس سلوشنز پر توجہ دی گئی ہے۔
نئی بھرتیوں میں مختلف شعبوں کے لیے پوزیشنز شامل ہیں، جن میں صارفین کی رہنمائی، ایپل سیشنز کی میزبانی، ایپل ہارڈویئر و سافٹ ویئر کی تشخیص و مرمت، انوینٹری مینجمنٹ، اور اسٹور آپریشنز شامل ہیں۔
ایپل ان امیدواروں کی تلاش میں ہے جنہیں ریٹیل یا سیلز کا تجربہ حاصل ہو، ایپل کی مصنوعات اور خدمات کا علم ہو، متغیر اوقات کار کے لیے دستیاب ہوں، اور تنوع اور شمولیت کے اصولوں پر یقین رکھتے ہوں۔
درخواستیں ایپل کے کیریئر پورٹل کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہیں۔
اس بھرتی مہم کا مقصد یو اے ای میں صارفین کو ایک ذاتی نوعیت کا تجربہ فراہم کرنا اور ایک جامع ورک پلیس کو فروغ دینا ہے۔
دوسری جانب ایپل نے امریکا میں بھی مینوفیکچرنگ پروگرام شروع کرنے اور آئندہ چار برسوں میں اپنی مجموعی سرمایہ کاری کو 600 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت امریکا میں جدید مینوفیکچرنگ اور سپلائی چین کو وسعت دی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں