زلزلے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد کتنی ہو گئی ؟ جانئے

افغانستان میں آنے والے شدید زلزلے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 1400 سے تجاوز کر گئی ہے۔ افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب آنے والے زلزلے سے اب تک 1411 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

افغان ہلال احمر کا کہنا ہے کہ زلزلے میں 3251 افراد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ 8 ہزار سے زائد مکانات مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔ سرکاری میڈیا کے مطابق سب سے زیادہ تباہی صوبہ کنڑ میں ہوئی ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی، اس کا مرکز صوبہ ننگرہار کے شہر جلال آباد کے قریب تھا اور گہرائی 8 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے تقریباً 20 منٹ بعد اسی علاقے میں 4.5 شدت کا ایک اور جھٹکا محسوس کیا گیا، جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

زلزلے سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے، مقامی حکام اور رضاکار متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ پاکستان کے شہر پشاور، مردان اور دیگر اضلاع میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close