مودی سرکار کو ایک اور جھٹکا

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت میں ہونے والے آئندہ کواڈ سمٹ میں شرکت کے لیے اپنے دورہ بھارت کا فیصلہ منسوخ کر دیا ہے۔

یہ فیصلہ بھارت اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد کیا گیا۔ ٹرمپ نے بھارت پر روسی تیل خریدنے پر تعزیری محصولات عائد کیے تھے، جس کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں تناؤ آیا۔ وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ کئی بار بات چیت کے باوجود ٹرمپ نے اپنے کردار پر بار بار دعویٰ کیا کہ انہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے ثالثی کی ہے، جس پر مودی برہم تھے اور انہوں نے اس دعوے کو مسترد کیا۔ بھارت نے کبھی بھی تیسرے فریق کی ثالثی قبول نہیں کی، جس کے بعد دونوں رہنماؤں کے تعلقات میں بگاڑ پیدا ہوا۔ اس تناظر میں ٹرمپ نے کواڈ اجلاس میں شرکت کے اپنے فیصلے کو منسوخ کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close