امریکہ اور بھارت کا رومانس ختم

واشنگٹن — ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی جارحانہ تجارتی پالیسیوں کے ذریعے امریکا اور بھارت کے اس رشتے کو جھنجھوڑ دیا ہے جو گزشتہ تین دہائیوں سے سیاسی و سفارتی حلقوں میں ایک “بے مثال رومانس” سمجھا جاتا تھا۔ ماضی میں دونوں جماعتوں کے امریکی صدور نے نئی دہلی کو ابھرتے ہوئے اتحادی کے طور پر اپنایا اور بڑے مقاصد کے لیے اختلافات کو نظرانداز کیا، مگر ٹرمپ نے اچانک اس روش کو بدل ڈالا۔

ماہرین کے مطابق، مودی کا حالیہ چین کا دورہ امریکا بھارت تعلقات میں نئی دراڑ ڈالنے کا موقع فراہم کرسکتا ہے۔ بھارتی نژاد امریکی اسکالر تنوی مدن کے بقول: “ہمیں یہ احساس دلایا گیا ہے کہ امریکا سے تعلقات ہماری کمزوری بھی بن سکتے ہیں۔” تاہم ایک اور بھارتی تجزیہ کار کرتی اپادھیائے کا ماننا ہے کہ تعلقات اس حد تک آگے بڑھ چکے ہیں کہ محض وقتی تلخی انہیں توڑ نہیں سکتی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close