ایران جنگ نہیں چاہتا، مگر حملہ ہوا تو جواب بھرپور ہوگا: ایرانی صدر کی وارننگ

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کسی جنگ کا آغاز نہیں کرے گا، لیکن اگر امریکا یا اسرائیل نے جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ایران کو تقسیم اور کمزور کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی کیونکہ کوئی بھی ایرانی اپنے وطن کے خلاف سازش قبول نہیں کرے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ مشکلات کے باوجود عوام اتحاد کے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی بھی بیرونی دباؤ کے آگے نہیں جھکیں گے۔ یاد رہے کہ جون میں امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کا دعویٰ کیا تھا۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل پر دعویٰ کیا کہ ایران کی تین نیوکلیئر سائٹس کو نشانہ بنایا گیا اور فردو ایٹمی تنصیب مکمل طور پر تباہ کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close