پولینڈ میں ائیرشو کی تیاری کے دوران F-16 طیارہ گر کرتباہ ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولینڈ کے وسطی علاقے میں ائیر شو کی ریہرسل کے دوران F-16 طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں طیارے کا پائلٹ ہلاک ہوگیا۔ مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ طیارہ پولش فضائیہ کا حصہ تھا۔ حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارے کا پائلٹ لوپ بنانے کی کوشش کر رہا تھا مگر اسے بلندی کا اندازہ نہ ہوسکا، طیارہ تیزی سے زمین کی جانب بڑھا اور ٹکرا کر دھماکے سے ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا۔پائلٹ کو باہر نکلنے کا موقع ہی نہ مل سکا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں