کشتی الٹ گئی، درجنوں اموات

افریقی ملک موریطانیہ کے قریب سمندر میں تارکین وطن کی ایک کشتی الٹنے سے انتالیس افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ سو افراد تاحال لاپتا ہیں اور سترہ افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبروں کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ منگل کے روز پیش آیا، جب گیمبیا سے ایک ہفتہ قبل روانہ ہونے والی کشتی میں سینیگال، گیمبیا اور دیگر ممالک کے کل ایک سو ساٹھ افراد سوار تھے، جو کسی نامعلوم مقام کی جانب جا رہے تھے۔ حکام نے تاحال اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ یہ کشتی کس ملک کی طرف جا رہی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close