ایف-16 جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

پولینڈ کی فضائیہ کا ایک ایف-16 لڑاکا طیارہ جمعرات کو وسطی شہر راڈوم میں ایئر شو کی ریہرسل کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ جاں بحق ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ زمین پر گرنے سے پہلے بیرل رول ایروبیٹک مشق کر رہا تھا، تاہم اچانک توازن کھو بیٹھا اور زور دار دھماکے کے ساتھ زمین پر آ گرا۔ حادثے کے بعد طیارہ آگ کے گولے میں تبدیل ہوگیا اور رن وے پر چند میٹر تک پھسلتا رہا۔ پولینڈ حکومت کے ترجمان نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ فضائیہ کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ مسلح افواج کی جنرل کمان کے مطابق تباہ ہونے والا طیارہ پوزنان کے قریب 31 ویں ٹیکٹیکل ایئر بیس سے تعلق رکھتا تھا۔ خوش قسمتی سے کسی شہری کو نقصان نہیں پہنچا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کے بعد ایئر شو کو منسوخ کردیا گیا ہے جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close