3 چھٹیوں کا اعلان

 متحدہ عرب امارات نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لیے 5 ستمبر بروز جمعے کو چھٹی کا اعلان کردیا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر جمعہ 5 ستمبر کو نجی شعبے کے ملازمین کے لیے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس اعلان کے بعد زیادہ تر ملازمین کو 3 روز کی طویل چھٹی ملے گی کیونکہ یہ تعطیل ہفتہ اور اتوار کی سرکاری چھٹیوں کے ساتھ مل جائے گی،اس سے قبل سرکاری شعبے کے ملازمین کے لیے بھی 5 ستمبر کو چھٹی کا اعلان کیا جا چکا ہے جس کے تحت انہیں بھی طویل چھٹیاں میسر ہوں گی،البتہ شارجہ میں سرکاری ملازمین کے لیے جمعہ پہلے ہی معمول کی چھٹی کا دن ہے۔

عید میلاد النبی ﷺ کا دن دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے عقیدت کے ساتھ منایا جاتا ہے اور یہ اسلامی قمری تقویم کے مطابق 12 ربیع الاول کو آتا ہے،اماراتی فلکیاتی مرکز کے مطابق 23 اگست کو ربیع الاول کا چاند نظر نہ آنے کی وجہ سے ماہِ صفر کے 30 دن مکمل ہوئے اور نیا اسلامی مہینہ پیر 25 اگست سے شروع ہوا، اس حساب سے 12 ربیع الاول 5 ستمبر کو آئے گا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سال سعودی عرب اور یو اے ای میں میلاد النبی ﷺ ایک ہی دن نہیں منایا جائے گا کیونکہ سعودی عرب میں چاند ایک دن پہلے دیکھا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close