سمندری طوفان کاجیکی کی بڑے پیمانے پر تباہی

ویتنام میں سمندری طوفان کاجیکی نے شدید تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں مختلف حادثات میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 10 افراد زخمی ہوئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طوفان کے باعث شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال نے ہزاروں گھروں کو متاثر کیا، تقریباً 7 ہزار مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ 28 ہزار ایکڑ پر کھڑی چاول کی فصلیں زیرِ آب آگئیں۔ رپورٹس کے مطابق طوفان سے 18 ہزار درخت اکھڑ گئے اور بجلی کے کھمبے گرنے سے کئی صوبے تاریکی میں ڈوب گئے۔

موسمیاتی ایجنسی نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ شمالی ویتنام کے بعض علاقوں میں اگلے 6 گھنٹوں کے دوران 150 ملی میٹر تک بارش ہوسکتی ہے، جس سے مزید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close