شیان میں کلاؤڈ برسٹ، خوفناک مناظر کی ویڈیو وائرل

چین کے شہر شیان میں اچانک کلاؤڈ برسٹ ہوا جس کے دل دہلا دینے والے مناظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیے۔

ویڈیوز اور فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیاہ بادلوں سے اچانک موسلا دھار بارش کا ریلا زمین پر برستا ہے اور فضا خوفناک مناظر پیش کرنے لگتی ہے۔ مقامی ویڈیوگرافر یو یونگ ہوئی نے اس منظر کو اپنی چھت سے ٹائم لیپس فوٹیج کی صورت میں ریکارڈ کیا، جو 10 منٹ پر محیط تھی اور بعدازاں صرف 10 سیکنڈ کی مختصر ویڈیو میں سمو دی گئی۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

ماہرین موسمیات کے مطابق کلاؤڈ برسٹ بارش کی ایک غیر معمولی اور شدید شکل ہے جس میں قلیل وقت میں بہت زیادہ بارش ہوتی ہے۔ اس کے نتیجے میں زمین فوری طور پر پانی جذب نہیں کر پاتی، جس سے فلیش فلڈز اور لینڈ سلائیڈنگ جیسے خطرناک حالات پیدا ہو سکتے ہیں، خاص طور پر پہاڑی علاقوں میں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close