امریکی شہر نیویارک میں نیاگرا آبشار سے واپس آنے والی سیاحوں کی بس ہائی وے پر حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 5 سیاح جاں بحق ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بس میں 50 سے زائد سیاح سوار تھے جو امریکا اور کینیڈا کے بارڈر پر قائم مشہور نیاگرا آبشار دیکھنے گئے تھے۔ واپسی پر بس کا توازن بگڑنے سے یہ سانحہ پیش آیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں چین، بھارت اور فلپائن کے شہری شامل ہیں، جب کہ دیگر سیاح معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد فراہم کردی گئی۔ رپورٹس کے مطابق بس ڈرائیور حادثے میں محفوظ رہا، تاہم اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں