بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے ایک بار پھر سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات میں کسی بھی ملک کی ثالثی قبول نہیں کی جائے گی۔
نئی دہلی میں اکنامک ٹائمز ورلڈ لیڈرز فورم سے خطاب میں انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی امریکی صدر نہیں دیکھا جس نے خارجہ پالیسی کو عوامی انداز میں چلایا ہو۔ جے شنکر نے تسلیم کیا کہ آپریشن سندور کے دوران امریکا سمیت دیگر ممالک کی جانب سے فون کالز کی گئیں، تاہم یہ کوئی خفیہ بات نہیں ہے کیونکہ ہر فون کال کی تفصیل ان کے ایکس اکاؤنٹ پر موجود ہے۔
یاد رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام کے واقعے کو جواز بنا کر پاکستان پر میزائل حملے کیے تھے جس کا پاکستان نے بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 6 جنگی طیارے مار گرائے اور ایس 400 سمیت کئی ایئر بیس تباہ کر دیے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اب تک 27 سے زائد بار پاک بھارت جنگ رکوانے کا کریڈٹ لے چکے ہیں، تاہم اس معاملے پر مودی حکومت کی خاموشی کو بھارتی اپوزیشن نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں