سری لنکا کے سابق صدر رانل وکرما سنگھے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق انہیں سی آئی ڈی نے اس وقت حراست میں لیا جب وہ بیان ریکارڈ کروانے کے لیے دفتر آئے تھے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے سرکاری فنڈز کا غلط استعمال کیا۔
یہ الزامات اس وقت سامنے آئے جب وکرما سنگھے نے ستمبر 2023 میں کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں ہونے والی جی 77 سربراہی کانفرنس میں شرکت کے بعد لندن میں کچھ دن قیام کیا۔ اس دوران وہ اور ان کی اہلیہ میتھری وولور ہیمپٹن یونیورسٹی کی ایک تقریب میں شریک ہوئے۔
وکرما سنگھے کا کہنا ہے کہ ان کی اہلیہ نے اپنے تمام سفری اخراجات خود برداشت کیے اور کسی بھی سرکاری فنڈ کا غلط استعمال نہیں ہوا۔
دوسری جانب پاکستان میں کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ تمام ادائیگیاں صرف بینکنگ چینلز کے ذریعے کی جائیں گی، تاکہ مالی معاملات میں شفافیت قائم کی جا سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں