چلی کے انٹارکٹک ریجن میں 7.5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، تاہم خوش قسمتی سے اس کے بعد سونامی کا کوئی خطرہ پیدا نہیں ہوا۔
پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے ابتدائی طور پر وارننگ الرٹ جاری کیا تھا، مگر بعد ازاں تصدیق کی کہ جمعرات کے روز جنوبی امریکا اور انٹارکٹیکا کے درمیان واقع ڈریک پیسیج میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں سونامی کا کوئی خدشہ نہیں ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے (USGS) کے مطابق زلزلے کا مرکز ارجنٹائن کے شہر یوشوایا کے جنوب مشرق میں 700 کلومیٹر سے زائد فاصلے پر تھا۔ یوشوایا ایک ساحلی شہر ہے جہاں تقریباً 57 ہزار افراد رہائش پذیر ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں