ورجینیا: امریکی نیوی کا ایف-18 سپر ہارنٹ لڑاکا طیارہ ریاست ورجینیا کے ساحلی علاقے کے قریب سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق حادثے کے وقت طیارہ ایک مشن پر تھا، تاہم خوش قسمتی سے پائلٹ کو بروقت ریسکیو کر کے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ 10 ماہ کے دوران تباہ ہونے والا چھٹا ایف-18 طیارہ ہے۔ ان میں سے دو طیارے یمن پر امریکی کارروائی کے دوران، جب کہ دو تربیتی پروازوں کے دوران تباہ ہوئے۔ مزید برآں، تباہ ہونے والے طیاروں میں فن لینڈ کی فضائیہ کا ایک ایف-18 طیارہ بھی شامل ہے۔
حالیہ واقعات کے بعد امریکی فوجی فضائیہ کے حفاظتی اقدامات اور طیاروں کی تکنیکی حالت پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں