ملائیشیا کی ریاست ترنکگانو نے اعلان کیا ہے کہ بغیر شرعی عذر کے جمعے کی نماز ترک کرنے والے مردوں کو سخت سزاؤں کا سامنا کرنا ہوگا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاستی حکومت نے واضح کیا ہے کہ جمعے کی نماز ایک مرتبہ بھی چھوڑنے پر 2 سال قید یا 3 ہزار رنگٹ (تقریباً 2 لاکھ پاکستانی روپے) جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ ملائیشین اسلامی پارٹی (پی ایس اے) کے زیرِ انتظام اس ریاست میں حکام کا کہنا ہے کہ نماز چھوڑنے والوں کے خلاف کارروائی عوامی رپورٹس اور گشتوں کے ذریعے کی جائے گی۔
ریاستی ایگزیکٹو کونسل کے رکن محمد خلیل عبدالہادی نے بتایا کہ سزا سے پہلے شہریوں کو یاد دہانی کروائی جائے گی تاکہ وہ اپنی ذمہ داری پوری کریں۔ ان کے مطابق جمعے کی نماز صرف ایک عبادت نہیں بلکہ مسلمانوں کے درمیان فرمانبرداری اور اتحاد کی علامت ہے۔ یہ بھی یاد رہے کہ اس سے قبل ترنکگانو میں 3 مرتبہ نمازِ جمعہ چھوڑنے والوں کو سزا دی جاتی تھی، تاہم اب یہ قانون مزید سخت کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں