روس پر دباؤ بڑھایا جائے، زیلنسکی کا مطالبہ

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا ہے کہ وہ روس کے خلاف دباؤ کو مزید تیز کریں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زیلنسکی نے کہا کہ ہمیں حقیقی امن کی ضرورت ہے، نہ کہ روسی حملوں کے درمیان محض وقفے کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے گفتگو کے بعد انہوں نے یورپی رہنماؤں سے بھی بات کی اور امریکی صدر سے روس پر دباؤ بڑھانے پر زور دیا۔ زیلنسکی نے مزید کہا کہ یوکرین کو قابل اعتماد اور طویل المدتی سلامتی کی ضمانت درکار ہے، جو یورپ اور امریکا دونوں کو فراہم کرنی چاہئیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ خطے کے مسائل پر فیصلہ صرف یوکرین کے ساتھ مشاورت کے ذریعے ہی کیا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close