بھارتی ریٹائرڈ میجر جنرل یش مور نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے بھارت کی پالیسیوں اور آپریشن سندور میں بھارتی میڈیا کے منفی کردار پر شدید تنقید کی۔
یش مور نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے بعد پاکستان آرمی چیف اور پاکستانی فوج کا وقار مزید بڑھ گیا ہے، یہاں تک کہ امریکی صدر ٹرمپ نے بھی پاکستانی آرمی چیف کو دعوت دی، جبکہ دنیا کے کسی ملک نے پاکستان پر انگلی نہیں اٹھائی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ بھارت کب تک اپنے پڑوسیوں کے ساتھ جنگی کیفیت میں رہ سکتا ہے؟ یش مور کے مطابق جنگ کے دوران بھارتی میڈیا نے کھلے عام جھوٹ بولے، اسلام آباد پہنچنے اور کراچی کو آگ لگانے جیسے بے بنیاد دعوے کیے، جبکہ نام نہاد سلیبریٹیز اور یوٹیوبرز کی زبان بھی شرمناک تھی۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے جنگ میں جو کچھ دکھایا وہ محض “کچرا” تھا جس سے میڈیا نے خود کو ناقابلِ اعتبار بنا لیا۔ ان کے مطابق جنگ کے دوران بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا کو کوئی سنجیدہ نہیں لے رہا تھا اور ان کی خبروں پر کوئی یقین کرنے کو تیار نہ تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں