کے بی سی اسپیشل قسط پر تنازع: مودی حکومت پھر مذاق کا نشانہ

بھارتی حکومت ایک بار پھر سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بن گئی۔ تنقید کا یہ سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب یومِ آزادی (15 اگست) کے موقع پر مشہور شو کون بنے گا کروڑ پتی (کے بی سی) کی خصوصی قسط کا ٹیزر جاری کیا گیا۔

شو میں بھارتی فوجی آپریشن ’’سندور‘‘ کی تعریف کے لیے حاضر سروس خواتین افسران کو مدعو کیا گیا، جن میں کرنل صوفیہ قریشی، ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ اور کمانڈر پریرنا دیوستھالی شامل تھیں۔ ٹیزر میں میزبان امیتابھ بچن کو فوجی افسران کا استقبال کرتے اور مہمانوں کو مذکورہ آپریشن کے حق میں گفتگو کرتے دکھایا گیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس اقدام کو مودی حکومت کا ’’پی آر اسٹنٹ‘‘ قرار دیتے ہوئے شدید ردِعمل ظاہر کیا۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ ایک تفریحی پروگرام کو قوم پرست بیانیہ آگے بڑھانے اور عوامی جذبات بھڑکانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

کئی صارفین نے سوال اٹھایا کہ کیا واقعی ایک ٹی وی شو فوج کی کارکردگی اور حکومت کے مؤقف کو پیش کرنے کا مناسب پلیٹ فارم ہے؟ ایک صارف نے لکھا:’’ہماری حب الوطنی کو تماشا بنایا جا رہا ہے۔ کبھی بگ باس شہید افسر کی بیوہ کو بلاتا ہے اور اب کے بی سی میں حاضر سروس افسران کو مدعو کیا جا رہا ہے۔‘‘ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا: ’’مودی حکومت آپریشن سندور کے جھوٹے بیانیے کو دہرا کر سچ دبانا چاہتی ہے، اسی مقصد کے لیے حاضر افسران کو شو میں بھیجا گیا۔ فوج کو سیاست کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔‘‘

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close