26 عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری

وزارت مذہبی امور نے تصدیق شدہ 26 عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی ہے اور عمرہ کی ادائیگی کے خواہشمند افراد کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی قسم کی پریشانی یا دھوکہ دہی سے بچنے کے لیے صرف منظور شدہ کمپنیوں سے ہی بکنگ کروائیں۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق ان 26 عمرہ کمپنیوں کے سعودی عرب کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کی مکمل تصدیق کے بعد ان کے نام وزارت کی ویب سائٹ پر جاری کیے گئے ہیں۔ ان کمپنیوں کا تعلق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، ساہیوال اور کراچی سے ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ عوام کی سہولت اور تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے صرف ان کمپنیوں کو فہرست میں شامل کیا گیا ہے جن کے معاہدے وزارت نے باضابطہ طور پر تصدیق کیے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ آئندہ بھی مزید کمپنیوں کی تصدیق کے بعد ان کے نام فہرست میں شامل کیے جائیں گے۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ صرف تصدیق شدہ ٹریول آپریٹرز کے ذریعے عمرہ کی بکنگ کروائیں تاکہ کسی بھی ممکنہ فراڈ یا مسائل سے بچا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close