امریکی جیولوجیکل سروے (USGS) کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام 5 بج کر 24 منٹ پر محسوس کیا گیا، جس کا مرکز ابی پورا (Abepura) شہر سے تقریباً 193 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔
ابتدائی رپورٹس میں زلزلے کی شدت 6.5 ریکارڈ کی گئی تھی، تاہم بعد ازاں اس میں ترمیم کرتے ہوئے اسے 6.3 قرار دیا گیا۔ پیسفک سونامی وارننگ سینٹر نے تصدیق کی ہے کہ اس زلزلے کے بعد سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔
تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم حکام نے متاثرہ علاقوں میں زلزلے کے ممکنہ اثرات کا جائزہ لینے کے لیے نگرانی کا عمل جاری رکھا ہوا ہے۔
یاد رہے کہ انڈونیشیا بحرالکاہل کے زلزلہ خیز علاقے “رِنگ آف فائر” پر واقع ہے، جہاں ٹیکٹونک پلیٹوں کی مسلسل حرکت کے باعث زلزلے اور آتش فشانی سرگرمیاں معمول کا حصہ ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں