سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں ایس ٹی سی، موبائل اور زین کے تعاون سے زائرین کے لیے بڑی سہولت متعارف کرا دی ہے۔ اب ریاض الجنہ میں حاضری کے لیے اجازت نامہ دینے والی موبائل ایپ ’نسک‘ انٹرنیٹ ڈیٹا کے بغیر بھی مکمل طور پر کام کرے گی۔
اس اقدام کا مقصد حجاج و عمرہ زائرین کے سفر کو آسان بنانا اور حج و عمرہ کے دوران ان کے ڈیجیٹل تجربے کو بہتر کرنا ہے۔ اس سہولت کے تحت مقامی سم کارڈ رکھنے والے افراد ’نسک‘ ایپ اور اس کی تمام خدمات بغیر فعال ڈیٹا پیکج یا انٹرنیٹ کنکشن کے استعمال کر سکیں گے۔ ’نسک‘ ایپ نہ صرف ریاض الجنہ میں حاضری کے لیے اجازت نامہ فراہم کرتی ہے بلکہ اس کے ذریعے حرمین ہائی اسپیڈ ٹرین کے ٹکٹ بک کرنا، نقشوں کے ذریعے رہنمائی حاصل کرنا، مصنوعی ذہانت کی سہولت استعمال کرنا اور رپورٹس یا سوالات جمع کروانا بھی ممکن ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں