آپریشن سندور شطرنج کی مانند تھا، دشمن کی اگلی چال کا اندازہ نہیں تھا، بھارتی فوجی سربراہ

نئی دہلی (صباح نیوز) بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپیندر دویدی نے کہا ہے کہ آپریشن سندور شطرنج کی مانند تھا، جہاں نہ ہمیں دشمن کی اگلی چال کا علم تھا اور نہ ہی یہ پیش گوئی ممکن تھی کہ ہم کیا جواب دیں گے۔

یہی اصل میں “گرے زون” ہے۔ ان کے بقول، “ہم شطرنج کی چالیں چل رہے تھے اور وہ بھی شطرنج کی چالیں کھیل رہے تھے۔ کبھی ہم چیک میٹ کر رہے تھے، کبھی ہدف کو نشانہ بنا رہے تھے، حالانکہ نقصان کا خدشہ موجود تھا۔ لیکن زندگی کا کھیل بھی ایسا ہی ہے۔” بھارتی آرمی چیف نے 4 اگست کو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی مدراس میں یہ خطاب کیا، جو گزشتہ روز فوج کے یوٹیوب چینل پر جاری کیا گیا۔ بی بی سی کے مطابق، جنرل اوپیندر دویدی نے اس آپریشن کو شطرنج سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ اس تجربے نے انہیں “گرے زون” کی گہرائی اور اس کی اہمیت کا بہتر ادراک دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close