آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے اعلان کیا ہے کہ آسٹریلیا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ فلسطینی اتھارٹی کے وعدوں اور عزم پر مبنی ہوگا۔ اس حوالے سے انہوں نے جاپان، برطانیہ، نیوزی لینڈ اور اسرائیل کے رہنماؤں سے بھی گفتگو کی۔
انتھونی البانیز نے واضح کیا کہ فلسطینی ریاست میں حماس کے لیے کوئی جگہ نہیں، جبکہ غزہ کی صورتِ حال دنیا کے بدترین خدشات سے آگے نکل چکی ہے۔ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو بتایا کہ مسئلے کا حل فوجی نہیں بلکہ سیاسی ہونا چاہیے، اور اسرائیل بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ ونسٹن پیٹرز نے کہا تھا کہ ان کی کابینہ ستمبر میں فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے فیصلے پر غور کرے گی۔ برطانیہ بھی مشروط طور پر فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کر چکا ہے، جبکہ پرتگال، جرمنی اور مالٹا نے بھی اس حوالے سے عندیہ دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں