گھروں میں قائم بیوٹی پارلرز پر پابندی

افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے گھروں میں قائم درجنوں بیوٹی سیلونز بند کروا دیے ہیں۔ خواتین بیوٹیشنز کا کہنا ہے کہ طالبان نے گھروں پر چھاپے مار کر سیلون کا سامان ضبط کیا، خاندان کے افراد سے کام بند کرنے کے معاہدوں پر دستخط کروائے اور خواتین کے موبائل فون بھی چیک کیے۔

رپورٹس کے مطابق طالبان نے خبردار کیا ہے کہ اگر خواتین دوبارہ کام شروع کریں تو انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ گزشتہ سال طالبان نے تمام بیوٹی پارلرز بند کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد کئی خواتین نے خفیہ طور پر گھروں میں سیلونز چلانا شروع کیے تھے۔ طالبان کی جانب سے اس تازہ کارروائی پر تاحال کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close