تعلقات میں بگاڑ، امریکا اور بھارت میں کشیدگی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ کے بعد پاکستان کو بھارت کے برابر لا کھڑا کیا، جس سے بھارت کو اپنی عالمی حیثیت کی کمزوریوں کا سامنا کرنا پڑا۔

نامور امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کو یہ احساس ہو گیا ہے کہ امریکا کے ساتھ تجارتی تنازع اس کے لیے سیاسی نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکا اور بھارت کے تعلقات میں بگاڑ اُس وقت شروع ہوا تھا جب صدر ٹرمپ نے روسی تیل کے مسئلے پر توجہ دینا بھی شروع نہیں کی تھی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ کشیدگی شاید ذاتی رنجش کا نتیجہ ہے۔ صدر ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی کا کریڈٹ لیا، جس کا پاکستان نے خیرمقدم کیا اور انہیں نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کیا، لیکن بھارت نے ان کے دعوے کی بار بار اور سختی سے تردید کی۔ امریکی ماہرین کے مطابق بھارت کی یہی تردید صدر ٹرمپ کو ناگوار گزری۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close