پاک فضائیہ کے شاہینوں کے ہاتھوں 6 بھارتی طیارے گنوانے کے تین ماہ بعد، بھارتی ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے نیا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چار روزہ جنگ کے دوران بھارت نے پاکستان کے پانچ لڑاکا طیاروں سمیت چھ طیارے تباہ کیے۔
ایئر چیف نے مزید دعویٰ کیا کہ بھارتی فضائیہ نے پاکستان کی ایئر فیلڈز کو نشانہ بنا کر وہاں کھڑے طیارے تباہ کیے، تاہم تین ماہ بعد بھی وہ اپنے الزامات کے کوئی ثبوت پیش نہ کر سکے، جس سے بھارتی ایئر فورس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر مزید سوالات اٹھ گئے ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان نے 7 مئی کی فضائی جھڑپ کے فوراً بعد ہی بھارتی رافیل سمیت مار گرائے گئے طیاروں کی تفصیلات شواہد کے ساتھ جاری کی تھیں، جن کی تصدیق بھارتی میڈیا کی رپورٹس سے بھی ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ پاک فضائیہ نے بھارتی طیاروں کی کمیونیکیشن ہیک کر کے کاک پٹ میں ہونے والی گفتگو بھی نشر کر دی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں