اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے غزہ پر اسرائیلی قبضے کے منصوبے پر عالمی تنقید کو مسترد کر دیا۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ پر قبضہ کرنے نہیں بلکہ اسے حماس سے “آزاد” کرنے جا رہا ہے۔
نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ غزہ کو غیر مسلح کر کے وہاں ایک پُرامن شہری انتظامیہ قائم کی جائے گی، جس میں نہ فلسطینی اتھارٹی، نہ حماس اور نہ ہی کوئی دہشت گرد تنظیم شامل ہوگی۔ ان کے مطابق یہ اقدام اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی میں مددگار ہوگا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ غزہ مستقبل میں اسرائیل کے لیے خطرہ نہ بنے۔ دوسری جانب، غزہ پر مکمل قبضے کے اسرائیلی کابینہ کے فیصلے کے بعد جمعے کو بھی شدید بمباری جاری رہی، جس میں امداد کے منتظر 11 افراد سمیت 36 فلسطینی شہید ہوئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں