آسٹریلیا، جرمنی، اٹلی، نیوزی لینڈ اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے غزہ پر مکمل قبضے کے اسرائیلی منصوبے اور مزید بڑے فوجی آپریشن کے فیصلے کو مشترکہ بیان میں مسترد کر دیا۔ پانچوں ممالک نے دو ریاستی حل پر عمل درآمد کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ بین الاقوامی امدادی تنظیموں کی رجسٹریشن کے نظام میں فوری ترمیم کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔
عرب میڈیا کے مطابق، غزہ کی سنگین صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے، جس کے حق میں 15 میں سے 14 رکن ممالک نے ووٹ دیا، جبکہ امریکا نے اس کی مخالفت کی۔ واضح رہے کہ اسرائیلی کابینہ کے قبضے کے فیصلے کے بعد جمعے کے روز بھی غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام جاری رہا، جہاں اسرائیلی بمباری سے امداد کے منتظر 11 فلسطینیوں سمیت 36 افراد شہید ہو گئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں