بیرون ملک سفر پر جانیوالوں کے لیے پریشان کن خبر

جیل روڈ پر قائم ویکسینیشن سنٹر کا آن لائن سسٹم ایک بار پھر بند ہوگیا، جس کے باعث بیرونِ ملک سفر کے لیے پولیو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنا شہریوں کے لیے مشکل بن گیا ہے۔

سروسز اسپتال کے گیٹ نمبر تھری کے قریب واقع ویکسینیشن سنٹر میں آن لائن رجسٹریشن کا نظام معطل کر دیا گیا ہے، جس سے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

دور دراز علاقوں سے پولیو سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے آنے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ محکمہ صحت تاحال ویکسینیشن سنٹر کو مستقل اور مؤثر انداز میں فعال رکھنے میں ناکام دکھائی دے رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close