ٹرمپ کے ایک فیصلے سے بھارت میں معاشی ہلچل، اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد بھارتی کاروباری حلقوں میں شدید اضطراب پیدا ہوگیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد بمبئی اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کے سینسیکس انڈیکس میں شدید مندی دیکھی گئی، جو 240 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 80,303 پوائنٹس پر آ گیا۔

رواں ماہ اگست کے دوران سینسیکس کی مجموعی گراوٹ 1,399 پوائنٹس ہو چکی ہے، جس کے باعث بھارتی سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔ موجودہ صورتحال نے سرمایہ کاروں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے اور کئی نے اپنے مالی مستقبل پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق صدر ٹرمپ نے بھارت پر اضافی 25 فیصد ٹیرف کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے بعد بھارت پر مجموعی امریکی ٹیرف کی شرح 50 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ یہ فیصلہ امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی کشیدگی میں مزید اضافہ کر سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close