عام انتخابات کرانے کا اعلان

ڈھاکہ: بنگلادیش میں آئندہ عام انتخابات فروری 2026 میں منعقد کیے جائیں گے۔ یہ اعلان عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے عوام سے خطاب کے دوران کیا۔

محمد یونس کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو اگلے سال فروری میں انتخابات کرانے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ جمہوری عمل کو بحال کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر ملک کی ترقی کے لیے کام کرنا ہوگا۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس 5 اگست کو طلبا کے ملک گیر احتجاج کے بعد اس وقت کی وزیراعظم حسینہ واجد کو اپنے 15 سالہ اقتدار سے دستبردار ہونا پڑا تھا، جس کے بعد وہ بھارت چلی گئی تھیں۔ آج ان کی حکومت کے خاتمے کو ایک سال مکمل ہو چکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close